چٹائی[2]

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - چاٹنے کی حالت و کیفیت، چاٹنے کا عمل۔  کرنے دی آپ نے شب کو جو چٹائی مجکو آپ کے وصل سے بھی بڑھ کے وہ بھائی مجکو      ( ١٩٣٨ء، کلیات عریاں، ٣ ) ٢ - [ ٹھگی ]  رشوت، کسی کو اپنا بنانے کو کچھ دینا، منہ بھرنا؛ مخالفت سے روکنا۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 186:8)

اشتقاق

سنسکرت زبان کے لفظ 'چشٹ' سے ماخوذ اردو میں 'چٹا' بنا اور 'ئی' لاحقہ مصدر لگانے سے 'چٹائی' بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٨ء میں "کلیات عریاں" میں مستعمل ہے۔

اصل لفظ: چشٹ
جنس: مؤنث